پی ٹی آئی شے ہی کوئی نہیں وہ عوام کے ساتھ مذاق کررہی ہے نوازشریف
ہمارا مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں بلکہ ایک خلائی مخلوق سے ہے، قائد مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں بلکہ ایک خلائی مخلوق سے ہے جب کہ پی ٹی آئی والے عوام کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔
صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ آج صادق آباد جاگ رہا ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں کیوں کہ عوام کی محبتیں آسانی سے نہیں ملتیں، یقین مان لو نوازشریف کو بھی آپ سے اتنی ہی محبت ہے جتنی آپ کرتے ہو جب کہ جنہوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا، عوام کا فیصلہ بھی دیکھ لیں، وہاں بیٹھ کر فیصلہ کررہے ہیں ادھر آکر دیکھو نوازشریف سے کتنی محبت کرتے ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے پر مجھے نکال دیا، میری سمجھ میں تو نہیں آیا آپ کی سمجھ میں آیا، اس کے بعد مجھے تاحیات نااہل کیا اور پارٹی قیادت سے بھی ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ حکومت آئی توتمام غریبوں کوہیلتھ کارڈ جاری کریں گے، ہمارا منشور ہوگا ہر شخص کو گھر ملے، اگلے 10 سال میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناسکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شے ہی کوئی نہیں ہے، پی ٹی آئی والے عوام کے ساتھ مذاق کررہے ہیں جب کہ ہمارا مقابلہ نہ عمران خان سے ہے اور نہ آصف زرداری سے بلکہ ایک خلائی مخلوق سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھول گئے ان کے کھیل میں اور شوکت خانم اسپتال کیلئے خدمت میں نے کی، کیا کوئی دوستوں کی خدمت کو ایسے بھولتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ میں نے عوام کی خدمت کی، اندھیرے دور کیے، دہشت گردی ختم کی، موٹر ویز بنائے، کیا کبھی پیپلزپارٹی نےکوئی عوامی فلاح بہود کا منصوبہ بنایا جب کہ اگلے 70 سال ایسے نہیں ہوں گے جیسے گزشتہ 70 سال گزرے ہیں۔