الیکشن کے لئے ریٹرننگ افسران اور ڈی آر اوز کے نام فائنل کرلیے گئے

سیشن ججز کو ڈی آر او جبکہ ایڈیشنل سیشن ججز اور سینئر سول ججز کو ریٹرننگ افسران لگانے کی تجویز

الیکشن کمیشن نے نام مشاورت کیلئے پانچوں ہائی کورٹس کو بھجوا دیئے فوٹو:فائل

عام انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے نام فائنل کرلیے گئے۔


ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے ڈی آر اوز اور آر اوز کے نام فائنل کرلئے گئے۔ سیشن ججز کو ڈی آر او لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن ججز اور سینئر سول ججز کو ریٹرننگ افسران لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مجوزہ حلقوں کے ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے نام مشاورت کیلئے پانچوں ہائی کورٹس کو بھجوا دیئے ہیں۔ ہائی کورٹس کو 120 سے زائد مجوزہ ضلعی ریٹرننگ آفیسرز اور 800 سے زائد مجوزہ ریٹرننگ آفیسرز کی فہرست بھجوائی گئی ہے۔ ہائی کورٹس سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن 7 مئی کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کردیگا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز بیورو کریسی سے لے گا۔
Load Next Story