دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

دانیال عزیز پر فرد جرم عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے پرعائد نہیں کی، جسٹس شیخ عظمت سعید کے ریمارکس

دانیال عزیز پر فرد جرم عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے پرعائد نہیں کی، جسٹس شیخ عظمت سعید کے ریمارکس۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر پراسیکیوٹر رانا وقار نے دانیال عزیز کے خلاف دلائل میں کہا کہ عدلیہ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں، تین تقاریر کے علاوہ بھی مواد موجود ہے، دانیال عزیز نے بیان دیا کہ نگران جج نے ریفرنس تیار کروائے، توہین عدات کا معاملہ عدلیہ اور ملزم کے مابین ہے لہذا عدلیہ جو مناسب سمجھے فیصلہ کرے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر فردِجرم عائد

وکیل دانیال عزیز نے دلائل میں کہا کہ دانیال عزیز عدالتی توہین کے مرتکب نہیں ہوئےعدالت عظمی ایک آئینی ادارہ ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ دانیال عزیز پر فرد جرم عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے پرعائد نہیں کی، نجی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کے نکات کی تردید نہیں کی گئی جب کہ اظہار رائے کی آزادی پر بھی توازن ہوتا ہے، موچی گیٹ پر جو بات کی جاتی ہے وہ پارلیمنٹ کے فلورپر نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Load Next Story