جسٹن لینگر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
سابق آسٹریلوی اوپنر 22 مئی سے چارج سنبھالیں گے
ISLAMABAD:
جسٹن لینگر کو آسٹریلیا کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا، سابق آسٹریلوی اوپنر 22 مئی سے چارج سنبھالیں گے اور 4 سال تک اس عہدے پر کام کریں گے.
اس دورانیے میں 2 ایشز سیریز، ورلڈ کپ 2019 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں ان کی صلاحیتوں کا امتحان ہو گا۔ ان کے پیشرو ڈیرن لہمن جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ لینگر اس سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں، انہیں نومبر2009 میں تین سال کیلیے اسسٹنٹ کوچ تعینات کیا گیا، وہ 2016 میں ویسٹ انڈیز میں ون ڈے ٹرائی سیریز اور 2017 میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 47 سالہ جسٹن لینگر نے105 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 45.27 کی اوسط سے 7696 رنز سکور کر رکھے ہیں، 2007 میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں پرتھ سکاچرز کی ٹیم ان کی کوچنگ میں تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔