لاہورخسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی
پنجاب حکومت کے دعووؤں کے باوجود خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ہے جس سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
میو اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ زیر علاج مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی۔
لاہور کے مختلف اسپتالوں میں سیکڑوں کی تعداد میں خسرہ سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں، آج میو اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے دم توڑ گئے ، جن میں ساندہ کا رہائشی 7 ماہ کا اعجاز بابر اور شاہدرہ کی رہائشی ایک سالہ اقراء شامل ہے جبکہ پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے دعووؤں کے باوجود خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ہے جس سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، دوسری جانب لاہور میں خسرے کی ویکسین بھی نایاب ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں 8 ہزار 801 بچے خسرے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ گذشتہ 2 روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل 132 بچے خسرے کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ گجرات، بہاولپور میں 6 ، 6 رحیم یار خان اور خانیوال میں 4 ، 4 فیصل آباد میں 3 بچے مختلف سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے لائے گئے ہیں۔