شمالی وزیرستان پاک افغان بارڈر پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ
ایجنسی بھر میں 25 چیک پوسٹیں ختم کر دی گئی۔
شمالی وزیرستان کے جنرل آفیسر کمانڈر میجر جنرل اظہرعباسی نے کہا کہ ہے کہ پاک افغان بارڈر پر خاردار تار لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے جب کہ ایجنسی بھر میں 25 چیک پوسٹیں ختم کر دی گئی ہے۔
شمالی وزیرستان ایجنسی کہ صدر مقام میران شاہ میں میڈیا کہ نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل اظہر عباسی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں، جدید کیمروں سے بارڈر کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے جس سے خاردار دار تاروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی روک تھام ممکن ہوسکے گی، ایجنسی سے متصل بارڈر پر 60 سے 70 کلو میٹر پر خاردار تاروں سے باڑ لگا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں 25 چیک پوسٹیں ختم کردی گئی، ایجنسی میں اب صرف 5 چیک پوسٹیں باقی رہ گئے، چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جب کہ ایجنسی میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک مجموعی طور پر 180کلومیٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا، جب کہ ایجنسی بھر میں قبائلی عوام کوٹول فری اور واٹس اپ نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں جس سے جس سے شکایات کا ازالہ ہو رہا ہے۔