نگراں حکومت کی واحد ذمہ داری انتخابات کراناہے نگراں وزیراعظم
صوبائی حکومتیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کریں ،میرہزارخان کھوسو
PESHAWAR:
نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نےکہا ہے کہ آرٹیکل 224 کے تحت نگران حکومت کی واحد ذمہ داری انتخابات کراناہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے کہا کہ ہمیں آزادانہ اور شفاف انتخابات کےانعقاد کےلئےالیکشن کمیشن کی مدد کرنی ہے جبکہ آرٹیکل 224 کے تحت نگراں حکومت کی واحد ذمہ داری انتخابات کراناہے، جس کے لئے نگراں حکومت کی غیرجانبداری بھی واضح ہونی چاہئے۔
نگراں وزیراعظم نےملک میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد گرفتارکر لیا جائےگا جبکہ صوبائی حکومتیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کریں ،کابینہ کے اجلاس میں دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔