چیمپئنز ٹرافی کے لیے 22 ہاکی پلیئرز کو یورپ لے جانے کا فیصلہ
ہالینڈ میں کیمپ کے دوران 18 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگا، 3گول کیپرز اور 5 پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ شامل۔
KARACHI:
ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 22 کھلاڑیوں کو یورپ لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آئندہ ماہ ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا عزم لیے پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب40 کھلاڑی غیر ملکی قومی کوچز کی نگرانی میں ایبٹ آباد کے پُرفضا مقام پر صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کر رہے ہیں۔
گذشتہ روز بھی پلیئرز کو دو سیشنز میں خصوصی ڈرلز کرائی گئیں، ابتدا میں کھلاڑیوں کو گراؤنڈز کے چکر لگوا کر وارم اپ کرنے کی کوشش ہوئی، بعد ازاں مخصوص جسمانی ورزشوں کا آغاز ہوا جس کی مدد سے کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچاگیا۔
کیمپ کا حصہ بننے والوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، وقار، محمد عرفان سینئر، محمد فیصل قادر، محمد علیم بلال، تعظیم الحسن، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، جنید منظور، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق ارشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، غضنفر علی، عبدالوحید اشرف، اظفر یعقوب، محمد عتیق، محمد ارسلان قادر، اعجاز احمد، سمیع اللہ، رانا سہیل ریاض، عرفان جونیئر، محمد دلبر، نوید عالم، اسد عزیز، محمد بلال قادر، محمد رضوان، محمد جنیدکمال، خضر حیات، تیمور ملک اور محمد عاطف مشتاق شامل ہیں۔
15 مئی تک شیڈول کیمپ صرف کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے لگایا گیا جس میں پہلی بارگلوبل پوزیشننگ سسٹم کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹرینر غیر ملکی قومی کوچ راولنٹ اولٹمینز ، محمد ثقلین اور ریحان بٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیمپ کا دوسرا مرحلہ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا جس میں پلیئرز کی گیم میں مہارت پیدا کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس کرائی جائے گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 23 جون سے شروع ہو کر یکم جولائی تک ہالینڈ میں جاری رہے گی جس میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، بھارت، ہالینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ جون کے آغاز میں پاکستانی ٹیم ہالینڈ جائے گی اور وہاں پر تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق اس کیمپ میں 18کے بجائے 22 کھلاڑی شریک ہوں گے۔گول کیپر عمران بٹ، مظہر عباس، سمیت 3 گول کیپر اور مبشر علی، محمد توثیق، علیم بلال، محمد عرفان سمیت 5پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ اس کیمپ کا حصہ ہوں گے، اسی کیمپ کے دوران ٹیم کو ہالینڈ ہی سے تعلق رکھنے والے گول کیپر ٹرینر، ملائیشیا کے فریو تھراپسٹ اور آسٹریلوی فریکل ٹرینر کی بھی خدمات حاصل ہوں گی۔ کیمپ کے دوران ہی 18رکنی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔