طالبان نے 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد کو قتل کردیا
وین سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، افغان وزارت داخلہ
KARACHI:
افغانستان میں طالبان نے سڑک کنارے بم نصب کر کے 7 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ دوسری کارروائی میں 4 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے ان کے گلے کاٹ دیئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق وین میں سوار افراد صوبہ ہرات میں شین دند کے علاقے کی طرف جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، صوبائی حکومت نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی طالبان کی جانب سے کی گئی ہے۔
دوسری جانب جوزجان کے علاقے سے 4 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی گلا کٹی لاشیں ملیں جنہیں ایک دن قبل طالبان نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ چھٹی گزارنے کے لئے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔