جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ

امن کے قیام کے بعد 82 چیک پوسٹس ہٹادی گئی ہیں، آئی جی ایف سی ساؤتھ

افغان سرحد پر30 کلومیٹرباڑلگا دی گئی ہے، آئی جی ایف سی ساؤتھ: فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس اگلے ہفتے سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس متعلق آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل عابد لطیف خان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے بعد 82 چیک پوسٹس ہٹا دی گئی ہیں، ایجنسی میں صرف 8 چیک پوسٹیں رہ گئی ہیں، افغان سرحد پر30 کلومیٹرباڑلگا دی گئی ہے اورپاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے کا کام جاری ہے۔

آئی جی ایف سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ سرحد پاردہشتگردوں کی جانب سے خطرہ موجود ہے ، ایف سی کے مزید 14 ونگ بننے جا رہے ہیں جب کہ بارڈرپر21 قلعے تعمیرکرلی گئی ہیں۔
Load Next Story