خاران میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق

حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، سیکیورٹی ذرائع

علاقے میں آپریشن کا آغازکرکے چھاپے مارے جارہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع: فوٹو: فائل

بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدورموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story