اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں
پی ایس اے نے شہر قائد کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی دے دی۔
دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے اپنے ارکان، عالمی کھلاڑیوں پر کراچی کے سفر پر پابندی اٹھانے کے بعد شہر قائد کو انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی تفویض کردی۔
عالمی اسکواش کے حلقوں میں گہرا اثر و رسوخ رکھنے والے عالمی اسکواش فیڈریشن کے سابق صدر اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر خان نے ملک خاص طور پر کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ایونٹس کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کرتے ہوئے پی ایس اے سے رابطے جاری رکھے جس کے نتیجے میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد اور ویسٹ انڈیز کی تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کی میزبانی کے بعد پی ایس اے کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے کراچی کا دورہ کرنے کے بعد حفاظتی انتظامات کا بھرپور جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
غیر ملکی سیکیورٹی ماہر رچرڈ نے پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کے ساتھ ڈی ایچ اے کلب کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد عندیہ دیا کہ عالمی کھلاڑی سفر نہ کرنے کی پابندی واپس لینے کے بعد کراچی میں ہونے والے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس میں شرکت کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کراچی آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ان کی آمد و رفت کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی سہولت کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔