پنجاب میں موبائل ہیلتھ یونٹس کو توسیع دینے کا فیصلہ

ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز، نرسز ودیگر اسٹاف سمیت 250 بھرتیاں کرنے کی منظوری

ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز، نرسز ودیگر اسٹاف سمیت 250 بھرتیاں کرنے کی منظوری۔ فوٹو: فائل

پنجاب بھر میں موبائل ہیلتھ یونٹس کو توسیع دینے کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ جاری پنجاب حکومت کے اس پراجیکٹ کیلیے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز، نرسز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز، ایکسرے ٹیکنیشنز،لیمبو ہیلپرز، سیکیورٹی گارڈز، ڈرائیورز، میڈیکل اٹینڈنٹس سمیت مجموعی طور پر 250 بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔


پرائیویٹ پارٹنرز اور پنجاب حکومت کا پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں گھر گھر جاکر مستحق خاندانوں کو گھروں کی دہلیز پر میڈیکل کی مفت سروسز پہنچانے کے اس پراجیکٹ کے لیے الیکشن کمیشن نے بھی بھرتیوں کی اجازت دیدی ہے۔

خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں 15پسماندہ اضلاع میں موبائل ہیلتھ یونٹس میں اضافہ کیا جائے گا۔
Load Next Story