پاکستان پولیو کی خطرناک قسم پی تھری وائرس سے پاک قرار

2012 میں دنیامیں پی 3 وائرس کے 21 کیسز سامنے آئے جن میں 19 کاتعلق نائجیریا جبکہ 2 کا پاکستان سے تھا۔

پاکستان میں پی3 وائرس کا آخری کیس اپریل 2012 میں خیبرپختونخوا میں سامنے آیا تھا۔ فوٹو : فائل

لاہور:
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو کی خطرناک قسم پی تھری وائرس سے پاک قرار دے دیا۔


عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2012 کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خطرناک ترین وائرس کے 21 کیسز سامنے آئے جن میں 19 کاتعلق نائجیریا جبکہ 2 کا پاکستان سے تھا، پاکستان میں اس وائرس کا آخری کیس اپریل 2012 میں خیبرپختونخوا میں سامنے آیا جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیا۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس جون میں ملک کے مختلف شہروں سے نمونے لئے گئے لیکن ان میں اس وائرس کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔
Load Next Story