کراچی میں گرمی کا زورٹوٹ گیا طویل لوڈشیڈنگ جاری
آج شہر میں گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے
شہر قائد میں پچھلے دو روز سے جاری شدید گرمی کی حالیہ لہرکا زور ٹوٹ گیا لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ نے اب بھی عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کازور ٹوٹ گیا ہے۔ آج گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شدید گرمی میں کیا کھائیں اورکن چیزوں سے بچیں
دوپہر2 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 60 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں پچھلے دوروز کے دوران شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا، جمعرات کو کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری اورجمعہ کو 43 ڈگری رہا۔ شدید گرمی اورحبس کے باعث شہر میں جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک کے مرکز قائم کیے گئے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہرقائد میں پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا
ادھر کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے، شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کےدورانیے میں 3 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔ شہر کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی6سے 8گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔
ملیر سٹی میں صبح سے رات 2 بجے تک صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی گئی جبکہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں بھی وقفے وقفے سے بجلی جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کے ستائے شہری بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث سخت پریشان کا شکار ہیں۔