پنجاب میں فلٹرزشدہ پانی استعمال نہ کرنے پر 37 آئس فیکٹریاں سیل
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر 67 فیکٹریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھرمیں معیاری برف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے زنگ آلود بلاکس کے استعمال اور آر اوفلٹرز کی عدم موجودگی پر37 برف خانے سیل جب کہ ناقص انتظامات پر 67 کو بھاری جرمانے عائد کیے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں معیاری برف کی یقینی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے کاروائیاں کرتے ہوئے 546 برف خانوں کی چیکنگ کی، زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی، ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے ،اسپیشل شوز کا استعمال نہ کرنے پر 37 برف خانوں کوسیل کردیا جب کہ صفائی کے ناقص انتظامات نہ ہونے پر 67 کو بھاری جرمانے عائد کیے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ آر او فلٹر نہ ہونے سے برف کی تیاری میں آلودہ، مضر صحت پانی استعمال ہوتا ہے جو کہ جگر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جب کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی چیکنگ مہم کے بعد سے اب تک 232 برف خانوں میں آر او فلٹرز لگ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام برف خانوں میں آر او فلٹرز لگوانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے، جس پر مکمل عمل درآمد کے لیے آپریشن ٹیمیں برف خانوں کی ہفتہ وار جبکہ خصوصی واٹر سیفٹی ٹیمیں ماہانہ باقاعدہ چیکینگ کر رہی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 11 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 19ہزار کے جرمانے عائد کر دیے۔