پاکستان اور بھارت کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کے امکانات
بھارت نے اپنے شہری جتندرا کی رہائی کے بعد پاکستانی خاتون نسرین کو رہا کرنے کی یقین دہانی کروادی
پاکستان اور بھارت کے مابین بیک ڈور ڈپلومیسی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات میں نرمی آنا شروع ہوگئی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ان تمام قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنایا جاسکے جو سزائیں مکمل کرچکے ہیں تاکہ سزائیں مکمل ہونے کے باوجود کئی برس سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے شہری اپنے اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔
اجے بساریہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان کی طرف سے تھیلیسیما کے شکار 22 سالہ بھارتی نوجوان جتندرا کی رہائی پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بہت جلد سزائیں مکمل کرنے والے قیدی رہائی کے بعد اپنے اپنے ملکوں میں واپس جاسکیں گے۔
بھارتی سفارتی حکام کے مطابق بھارتی جیل میں قید 56 سالہ پاکستانی خاتون نسرین اختر کو آئندہ چند روز میں رہا کردیا جائے گا۔ نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے نے نسرین بی بی پر عائد کردہ جرمانہ ادا کردیا ہے جب کہ دیگرتمام قانونی تقاضے بھی پورے ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ نسرین اخترکا تعلق کراچی سے ہے وہ 2006ء میں عرس میں شرکت کے لیے بھارت گئی تھیں جہاں ان پر منشیات اسمگل کیے جانے کا الزام لگا کر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ نسرین اختر جگر، دمہ اور ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں اور وہیل چیئر پر زندگی گزار رہی ہیں۔