خدمات کی تجارت میں جولائی تا فروری 178 کروڑ ڈالر کا خسارہ
سال بہ سال 90 فیصد کم، برآمدات 41 فیصد اضافے سے4.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
خدمات کی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران پاکستان کا خدمات کی تجارت میں خسارہ90.56 فیصد سکڑ گیا۔
پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012سے فروری2013تک پاکستان سے خدمات کی برآمدات سال بہ سال 41.35 فیصد کے اضافے سے 4ارب86کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ارب 44کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی تھیں، اس دوران خدمات کی درآمدات 5 ارب 4کروڑ 39لاکھ 90ہزار رہی جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 5ارب 32کروڑ 73 لاکھ کی درآمدات سے 5.32 فیصد کم ہے۔
گزشتہ 8 ماہ کے دوران پاکستان کا خدمات کی تجارت میں خسارہ 90.56 فیصد کمی سے 17کروڑ 78لاکھ 40 ہزار تھا، جولائی2011 سے فروری 2012 تک پاکستان کو خدمات کی تجارت میں 1 ارب88 کروڑ 46 لاکھ 20 ہزار کا خسارہ ہواتھا۔
اعدادوشمار کے مطابق فروری میں پاکستان کی سروسز ایکسپورٹ ماہانہ بنیادوں پر 10.55 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 23.96 فیصد کمی سے 33 کروڑ10 لاکھ رہی، اس دوران درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 6.28 فیصد اضافے اور سال بہ سال 10.96 فیصد کمی سے 58کروڑ 46 لاکھ 10 ہزار رہیں، اس طرح فروری کی سروسز ٹریڈ میں پاکستان کو جنوری 2013 کے مقابلے میں 40.85 فیصد اور فروری 2012 سے 14.62فیصد کے اضافے سے 25 کروڑ 36 لاکھ10 ہزار ڈالررہا۔