صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ گورنر جلد اجلاس بلائیں گے

یوٹیلٹیز کے تنازعات اور واجبات کی ادائیگیوں کیلیے حکمت عملی بنائی جائیگی، میاں زاہد

یوٹیلٹیز کے تنازعات اور واجبات کی ادائیگیوں کیلیے حکمت عملی بنائی جائیگی، میاں زاہد فوٹو: فائل

MARDAN:
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کے خدشات اورکراچی کے ساتوں صنعتی علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کرانے کے لیے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے آئندہ ایک دو دن میں خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں یوٹیلٹیز فراہم کرنے والے اداروں کے باہمی تنازعات اورسرکاری محکموں پر واجبات کی ادائیگیوں سے متعلق حکمت عملی وضع کی جائے گی۔


یہ بات صوبائی نگراں وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے بدھ کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ نگراں کابینہ میں تاجربرادری کے نمائندے کی حیثیت سے وہ کراچی کے صنعتی زونز میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے سلسلے میں گورنر سندھ، وفاقی وزیرپٹرولیم اور کے ای ایس سی حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں کیونکہ یہ بات حقائق پر مبنی ہے کہ لوڈشیڈنگ کے اعلان کردہ دورانیے سے کراچی کے تمام صنعتی زونز میں ایک شفٹ ختم ہوجائے گی جس سے ہزاروں ورکرز بیروزگار ہوجائیں گے، برآمدی مصنوعات کی مقررہ مدت میں تکمیل نہیں ہوسکے گی، صنعتکاروں کے مالیاتی مسائل بڑھ جائیں گے۔
Load Next Story