سخت گرمی میں نیشنل گیمز کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
عبوری کمیٹی نے دسمبر 2012 میں منعقدہ مقابلوں کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی نے دسمبر2012 میں منعقدہ نیشنل گیمزکے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انعقاد کا شیڈول جاری کردیا۔
دوسری مرتبہ 32 ویں قومی کھیل سخت گرمی میں 20 سے27 جون تک پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں ہوں گے، افتتاح نو منتخب وزیر اعظم سے کرایا جائے گا جبکہ اختتامی تقریب میں صدرمملکت کومدعو کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پی او اے کی عبوری کمیٹی نے گذشتہ برس22 سے28 دسمبر تک لاہور میں ہونے والے گیمز کے نتائج کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے سے تمام الحاق شدہ یونٹس کو آگاہ کردیا ہے۔
اسپورٹس بورڈکی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ جو فیڈریشن جون میں شیڈول کھیلوں میں شرکت نہیں کریگی اس کے خلاف سخت کارروائی سمیت فنڈز کو روک لیا جائیگا، شریک تنظیموں کو خطیر رقم بطور امداد اور دیگر مراعات سے نوازا جائے گا۔ دوسری طرف کھیلوں کی تنظمیوں کے کئی عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے سخت گرمی میں قومی کھیلوں کے انعقاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
آفیشلز نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ قومی گیمز کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ7 ماہ بعد دوبارہ منعقد کرانا کسی مذاق سے کم نہیں ہے، بعض اسپورٹس حکام نے گیمز کی تاریخوں میں نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں مناسب موسم میں کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے جنرل سیکریٹری رانا مجاہدعلی کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاونت سے 20 سے27 جون تک اسلام آباد میں ہونے والے قومی مقابلوں میں تمام فیڈریشنز کے دستے بھر پور انداز میں شرکت کرینگے، اسپورٹس بورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے ، ہم ملکی آئین کے مطابق اقدامات اٹھا رہے ہیں،کوریا میں شیڈول انڈور ایشین گیمز میں عبوری کمیٹی کا تجویز کردہ دستہ ہی شرکت کریگا۔