سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے شدت 41 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان اور زیرِزمین اس کی گہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع کوہ ہندوکش کے علاقے میں 90 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جب کہ زیرِزمین اس کی گہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
Load Next Story