ہزارہ وال پختون سرائیکی اورپنجابی برادری کے افراد متحدہ میں شامل
تمام قومیںالطاف حسین کونجات دہندہ تسلیم کرچکیں، عبدالحسان،لعل سرائیکی،مندوخان
بن قاسم ٹائون کے رہائشی ہزارہ وال، پختون،سرائیکی اورپنجابی برادری کے معززین نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی قیادت ،فکروفلسفے اور حق پرستانہ جدوجہد سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں غیر مشروط طورپرشمولیت اختیارکرلی ہے۔
ایم کیوایم میںشمولیت کا اعلان انھوںنے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کیا، اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی اورمرکزی رہنما عامرخان سے وفدنے عبد الحسان کلاسرہ، لال محمدسرائیکی اورمندوخان کی سربراہی میں میں ملاقات کی، اس موقع پروفدکے اراکین نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کے تدبراورفہم وفراست نے پاکستان میں بسنے والے متوسط طبقے کی سوچ تبدیل کردی ہے۔
حق پرست قیادت نے جس طرح قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیرا ہوکر ترقیاتی کام کروائے وہ قابل ستائش ہیں،این اے 258-، پی ایس129اورپی ایس 130 کے حلقہ انتخاب سے الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواروں کو تاریخی کامیابی دلائیں گے، سید شاکر علی اورمرکزی رہنما عامر خان نے ایم کیوایم میںشمولیت اختیار کرنیوالی مختلف برادریوں کے افرادکاایم کیوایم میںخیرمقدم کیا، انھوںنے کہاکہ 11 مئی کاسورج حق پرستوںکی شاندارکامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا۔