وال چاکنگ سرکاری اداروں اورسیاسی جماعتوںسے جواب طلب

شہر کی دیواریں اشتہاری بورڈ کا منظر پیش کررہی ہیں،درخواست گزار

شہر کی دیواریں اشتہاری بورڈ کا منظر پیش کررہی ہیں،درخواست گزار. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے شہرکی دیواروں پر وال چاکنگ اور سیاسی نعرے درج کرنے کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن، تمام سیاسی جماعتوں ، محکمہ قانون اورکے ایم سی سے 8مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے کے ایم سی اور محکمہ قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ وال چاکنگ ختم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے احکامات پر کتنا عمل درآمد ہوا،عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کے جنرل سیکریٹریز اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی۔




فاضل بینچ نے بدھ کو رانا فیض الحسن کی شہر میں بیریئرزکی تنصیب اور وال چاکنگ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ 16اپریل کوسپریم کورٹ میں کراچی میں بیریئرز کی تنصیب کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر کی دیواریں تاحال اشتہاری بورڈ کا منظر پیش کررہی ہیں۔
Load Next Story