نواز شریف خلا میں جا کر خلائی مخلوق سے مقابلہ کریں بلاول بھٹو
عمران خان نے گیارہ نکات پیش کیے لیکن ایک بھی نکتہ خیبر پختونخواہ میں نظر کیوں نہیں آیا؟ چیئرمین پی پی پی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے تو وہ راکٹ پکڑیں اور خلا میں جا کر ان کا مقابلہ کریں۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے گڑھ ٹھوکر نیاز بیگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ساری تاریخ ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہے انہوں نے ہر وہ کام کیا جس سے جمہوریت اور ادارے کمزور ہوئے، (ن) لیگ نے پانچ برس میں بلوچستان کو نظر انداز کیا اس لیے وہاں ان کی حکومت ختم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ سے محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ نواز شریف ہے اور نواز شریف کا مسئلہ عمران خان ہے ان دوںوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، نواز شریف نے ہر پندرہ دن بعد اپنا موقف تبدیل کیا کبھی مجھے کیوں نکالا، کبھی ووٹ کو عزت دو اور کبھی خلائی مخلوق، نواز شریف نے ہر حکومت کے خلاف سازش کی ہے اور اداروں کو کمزور کیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ان کی مینار پاکستان پر کی گئی دوگھنٹے کی تقریر میں صرف 'میں' کےعلاوہ کچھ نہیں تھا، تقریر میں صرف میں، میں اور میں تھا، عمران نے گیارہ نکات پیش کیے لیکن ایک بھی نکتہ خیبر پختونخواہ میں نظر کیوں نہیں آیا؟ عمران خان نے کبھی دھرنا تو کبھی اداروں پر حملہ تو کبھی یوٹرن لیا یہ وزیر اعظم بننے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔