حکومت کراچی میں زمینیں دوبارہ لیز پر دے چیف جسٹس

حالات کی خرابی کی ایک وجہ قبضہ مافیا ہے، حکومت کو اپنی پراپرٹی کی پروا نہیں، افتخار چوہدری

حالات کی خرابی کی ایک وجہ قبضہ مافیا ہے، حکومت کو اپنی پراپرٹی کی پروا نہیں، افتخار چوہدری۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام نو گو ایریا ختم کرنے اور رہا کیے گئے قتل کے تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے پر اویس ٹپی اورمحمد شیخ کو نوٹس جاری کیا ہے جبکہ حیدرآباد کے سابق ڈپٹی کمشنر شاہ نوازسے قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران لیز پر سرکاری زمینوں کی فروخت کے معاملے پرسماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی کی ایک وجہ قبضہ مافیا ہے۔




چیف جسٹس نے کہا سرکاری زمین اونے پونے فروخت ہوگی تو شہر میں کبھی بھی امن قائم نہیں ہو گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سرکاری زمین کو حکومت کی تحویل میں دے دیتے ہیں دوبارہ نیلامی کی جائے اور جو شرائط پر پورا اترے وہ لے لے ، بتایا جائے کہ لیز پر دینے کے لیے زمین کی مارکیٹ ریٹ طے کرنے کی کیا پالیسی ہے، ،ڈی آئی جی لیگل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے عرفان بہادر کے قبضہ مافیا کے ساتھ تعلقات اور کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر سندھ پولیس نے ایس پی انسداد تجاوزات عرفان بہادر کا تبادلہ کردیا۔
Load Next Story