امریکا نے ہتھیاروں کی خریدو فروخت روکی تو سخت ردعمل آئے گا ترکی
امریکی ایوان نمائندگان نے 2019 کے دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کردیں،کمیٹی اگلے ہفتے کے دوران بحث شروع کردے گی
ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولْو نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ترکی کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائی تو اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔
ترک وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ایوانِ نمائندگان نے 2019 کے دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کی ہیں۔ بجٹ پر ایوان کی آرمڈ فورسز کمیٹی اگلے ہفتے کے دوران بحث شروع کرنے والی ہے۔ اگلے سال کے بجٹ میں روس اور چین کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھنے کے علاوہ ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت عبوری طور پر معطل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔