پشاور کا ریپڈ بس منصوبہ 8 ماہ میں مکمل ہو جائے گا پرویز خٹک

منصوبہ ریکارڈ 8 ماہ میں مکمل ہو گا، بی آر ٹی کی بسیں جون میں پشاورآجائیں گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پنجاب میں اسٹرکچر 32 ارب میں بنایا گیا یہاں26 ارب میں بنا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ریپڈ بس منصوبہ دنیا کی تاریخ میں سب سے جلد مکمل ہونے والا منصوبہ ہے جو ریکارڈ 8 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

پرویز خٹک نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں منعقدہ آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے فائنل کے موقع پر بطور مہمان خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا ریپڈ بس منصوبہ 8 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، بی آر ٹی کی بسیں جون میں پشاورآ جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ منصوبہ 8ماہ کے قلیل وقت میں مکمل ہو گا جبکہ منصوبے میں تاخیر پہلے ریلوے کی جانب سے ہوئی جس میں 2 سال زمین دینے پر لگے، نگراں سیٹ اپ کے لیے حزب اختلاف سے بات چیت جاری ہے۔


اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب میں اسٹرکچر 32 ارب میں بنایا گیا یہاں 26ارب میں بنا، بی آرٹی منصوبہ دنیا کا تیز ترین کنسٹرکشن کام ہوگا ، 2 سال ہمیں ایشین بینک سے قرضہ لینے میں لگے، یہ شہریوں کے لیے مفید منصوبہ ہوگا، میڈیا کو بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں۔


 
Load Next Story