خادم اعلیٰ نے فلاپ اسکیموں پر140 ارب ضائع کردیےپرویزالٰہی
یہی رقم بجلی پیدا کرنے پر لگائی جاتی توملک سے اندھیرے چھٹ جاتے ، اجتماع سے خطاب.
سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شیر تو چڑیا گھر میں رکھنے کی چیز ہے۔
اس پر سب کو ٹکٹ لگانا چاہیے جبکہ سائیکل پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا نشان ہے جو کبھی نہیں رکے گا بلکہ مسافر کو اگلی منزل پر پہنچا کر ہی رکتا ہے اور پھر اگلی منزل کی جانب بڑھ جاتا ہے۔ مسلم لیگی رہنما چوہدری اعجاز شاہ دولہ کی رہائشگاہ پر اجلاس میں انھوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ بننے کے شوقین نے فلاپ اسکیموں پر 140 ارب روپے ضائع کر دیے، اگر وہ یہی رقم بجلی پیدا کرنے پر لگا دیتے تو ملک سے اندھیرے چھٹ سکتے تھے اور پنجاب میں بجلی ہوتی۔
پرویزالہٰی نے کہا کہ پانچ سال تک (ن) لیگ کی حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا، اس لیے اس کے ذمہ دار در اصل شہباز شریف ہیں۔ یوسی55میں ایک اجتماع سے خطاب میں پرویزالٰہی نے کہاکہ اہل گجرات11مئی کو ہمارا بھرپورساتھ دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں نہیں ہوتے توگجرات کی ترقی نہیں ہوتی۔