عالمی برادری نے 65 سال میں مسئلہ کشمیر پر کچھ نہیں کیا بھارت انہیں حق خودارادیت دے صدر زرداری
مسئلہ 65 سال سے لٹک رہا ہے، عالمی برادری حل میں ناکام رہی، افضل گورو کی پھانسی سے کشمیریوں کے غم و غصے میں اضافہ ہوا
VIENNA:
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر 65 سال سے لٹک رہا ہے، عالمی برادری بدقسمتی سے یہ مسئلہ حل کرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلیے مسئلہ کشمیر حل کرنا لازم ہے، مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، آئندہ بھی بین الاقوامی فورمز پر اسے اٹھاتے رہیں گے ۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، کشمیریوں کی تحریک مقامی ہے جس کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیری ایک قوم ہیں اور قوموں کو شکست نہیں دی جا سکتی۔
افضل گورو کو پھانسی دینے سے کشمیریوں کے غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے، بھارت تشدد کا راستہ ترک کر کے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت دے، پاکستان کی پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں کئی قرار دادیں پاس کی ہیں، ان قرار دادوں سے پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی ہوتی۔
صدر مملکت نے کہا کہ اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے، اس لعنت کیخلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردوں کو استعمال کرنے اور انھیں اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے فنڈز سمیت تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور اے جے کے کونسل اپنے عبوری آئین میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرے ۔