مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات کا شیڈول جاری
رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی کی مرکزی تقریب 29 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہورمیں ہوگی، متروکہ وقف املاک بورڈ
متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن اورمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیوجی کے 412 ویں شہیدی دن کی تقریب 16 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہورمیں ہوگی جس کے لئے ایک ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے جائیں گے۔ بھارت کی شرومنی کمیٹی کے ترجمان سردار دلجیت سنگھ بیدی کے مطابق پاکستان جانے کے خواہش مندسکھ یاتریوں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، آئندہ چندروزمیں ویزہ کے لئے درخواستیں جمع کروادی جائیں گی۔ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کی طرف سے ابھی تک ویزا کے لئے درخواستیں وصول نہیں ہوئیں،جیسے ہی درخواستیں ملیں گی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق سکھ یاتری 8 جون کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے، مرکزی تقریب 16 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہورمیں ہوگی، پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی اور بھارت کی شرومنی گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے مابین ہرسال گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن منانے کی تاریخ پر تنازع پیدا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا جاتا ہے، تاہم اس سال پاکستان میں سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی 16 جون کوہی شہیدی دن منائے گی جبکہ شرومنی کمیٹی 17 جون کو یہ دن منائے گی، ایک دن کے فرق کے باوجود شرومنی کمیٹی نے اس سال سکھ یاتریوں کو پاکستان بھیجنے پررضامندی ظاہرکردی ہے اور بھارتی یاتریوں سے درخواستیں جمع کرنا شروع کردی ہیں۔
اسی طرح پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی منانے کے لئے سکھ یاتری 21 جون کو پاکستان آئیں گے جبکہ مرکزی تقریب 29 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہورمیں ہوگی، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لئے 500 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے جائیں گے، متروکہ وقف املاک بورڈکی ہدایات کے مطابق سکھ یاتریوں کے ساتھ کسی دوسرے مذہب کا شخص پاکستان نہیں آسکے گا اسی طرح چالیس سال سے کم عمر اکیلے مرد اورمحرم کے بغیرخواتین کو بھی ویزا جاری نہیں ہوگا۔