سبزیاںدالیںآٹامہنگاہونے سے گزشتہ ہفتے021فیصدافراط زر

کیلے،مرغی،انڈے،گھی،چینی کی قیمتوںمیںکمی،کم آمدن گروپ پرزیادہ بوجھ پڑا

کیلے،مرغی،انڈے،گھی،چینی کی قیمتوںمیںکمی،کم آمدن گروپ پرزیادہ بوجھ پڑا, فوٹو فائل

ملک میں ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں سبزیوں، دالوں، گندم، آٹے اور ایل پی جی مہنگی ہونے سے0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر سال بہ سال انفلیشن ریٹ 7.05 فیصد رہا، گزشتہ ہفتے 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور32اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق 9 اگست 2012 کو ختم ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 11.50 فیصد، ٹماٹر11.34فیصد، ایل پی جی3.11 فیصد، آلو 2.50 فیصد،گندم0.84 فیصد، لہسن، 0.79،دال ماش 0.38 فیصد، گڑ 0.37، آٹے0.33، دال مسور 0.33، سرخ مرچ پسی ہوئی 0.29 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول0.23 فیصد،دال مونگ0.13فیصد، شرٹنگ 0.13 فیصد اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 0.08 فیصداضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 3.52فیصد، کیلے کی 0.93فیصد، دال چنا 0.83فیصد، انڈے0.59 فیصد، ویجیٹیبل گھی کھلا 0.23 فیصد اور چینی کی قیمت میں 0.06 فیصد کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدن طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد، 8 ہزار1روپے سے 12 ہزارروپے کمانے والوں کے لیے 0.29فیصد، 12ہزار1روپے سے 18 ہزار روپے والے انکم گروپ کے لیے 0.26 فیصد، 18ہزار1 روپے سے 35ہزارروپے ماہانہ آمدن والے طبقے کے لیے 0.21 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد اضافہ ہوا۔
Load Next Story