امریکی ریاست ٹیکساس کی فیکٹری میں دھماکا 75 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہےجس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

ہلاک ہونے والوں میں 5 فائر فائٹرز اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

امریکی ریاست ٹیکساس میں کھاد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے اورآتشزدگی کے باعث 75 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔



امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر واکو میں واقع کھاد بنانےوالی فیکٹری میں اچانک زور دھماکا ہوا جس سے پورا شہر لرز اٹھا، دھماکے کے فوری بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی، جس نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے 75 افراد کے ہلاک جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ 100 سے زائد عمارتیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔ ڈیلس اور ٹیکساس کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور فیکٹری سے پیدا ہونے والی تابکاری سے بچاؤ کے لئے ملحقہ آبادی کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہےجس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Load Next Story