امریکی صدر کو زہریلے مواد سے بھرا خط بھیجنے والا ملزم گرفتار

خط میں ’’رائی سن‘‘ نامی زہریلا مواد پایا گیا جس سے 36 گھنٹے میں انسان کی موت ہوسکتی ہے، ایف بی آئی۔

خط میں ’’رائی سن‘‘ نامی زہریلا مواد پایا گیا جس سے 36 گھنٹے میں انسان کی موت ہوسکتی ہے، ایف بی آئی۔ فوٹو: رائٹرز

امریکی حکام نے صدر اوباما کو خط کے ذریعے زہریلا مواد بھیجنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔



امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کو ملنے والے زہریلے مواد سے بھرے خط کو مسی سپی سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ حکام نے خط پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت پال کیون کے نام سے کی جارہی ہے۔ ایف بی آئی نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کو زہریلے مواد سے بھرا ایک خط موصول ہوا تھا، خط میں ''رائی سن'' نامی زہریلا مواد پایا گیا تھا جس سے 36 گھنٹے میں انسان کی موت ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کا ایک خط ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر ''راجر واکر'' کو بھی بھیجا گیا تھا۔


Load Next Story