کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹارگٹ کلرزاور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اوررینجرز کی کاروائیوں کے بعد بھی فائرنگ کے واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے

کھارا درسے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ٹارگٹ کلرز نے شہریوں کا خون بہانا کھیل بنا لیا اورآج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 6 افرادجاں بحق ہوگئے۔



روشنیوں کے شہر سے موت کےاندھیرے نہ چھٹ سکے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے باوجود شہرمیں ٹارگٹ کلرزدندناتے پھررہے ہیں، کراچی کا علاقے کھارادر سے آج صبح 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق مقتولین کھارادر امام بارگاہ کے قریب مچھلی کا کام کرتے تھے۔


کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑہ سے کمسن بچے کی لاش ملی جب کہ گلزار ہجری کے قریب فائرنگ سے شاہ میرا نامی خاتون جان سے ہاتھ دھوبیٹھی، کالاپل وائرلیس گراؤنڈ سے ایک شخص کی 3 دن پرانی لاش برآمد ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔


شہر میں ٹارگٹ کلرزاور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اوررینجرز کی تابڑتوڑ کاروائیوں کے بعد بھی فائرنگ کے واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے جو حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

Load Next Story