تمام جماعتیں اقتدار میں رہیں لیکن بدنام پیپلزپارٹی کو کیا جارہا ہے یوسف رضا گیلانی
میرے خلاف ملک کی کسی عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں چل رہا، راجا پرویز اشرف
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ملک کی تمام جماعتیں اقتدار میں رہیں لیکن بدنام صرف پیپلزپارٹی کو کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ انتخابات بہت ضروری ہیں، پیپلز پارٹی شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے پرعزم ہے، انتخابات میں ایک دن بھی تاخیر ملک کے لئے خطرناک ہوگی، نگراں حکومت سیاسی رہنماؤں کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور اسی جماعت کے کارکنوں نے اسے اپنی اصل شکل میں بحال کیا، ملک میں پہلے کبھی انتخابی عمل اس طرح نہیں ہوتا تھا جس طرح اب ہورہاہے، جو کام اسمبلی کا ہوتا تھا وہ بھی آمر کرتے تھے، 20 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ایک آزاد الیکشن کمیشن اور نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کا طریقہ کار طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پرویز مشرف پر دباؤ ڈالا کہ وہ وردی اتاریں اور انتخابات کرائیں، ان ہی کی کوششوں سے ملک میں انتخابات ہوئے، انتخابات کے بعد ملک کی ہر جماعت اقتدار میں حصہ دار بنی لیکن بدنام صرف پیپلز پارٹی کو کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ان کی نااہلی کے خلاف وہ اپنی قانونی جنگ کو جاری رکھیں گے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ہر وہ شخص جس کو عدالت نے سزا نہ دی ہو انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے اور ان کے خلاف تو ملک کی کسی عدالت میں کوئی مقدمہ ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل پاور کیس میں بھی ان کے خلاف چالان پیش نہیں کیا گیا، اس کے علاوہ گوجر خان میں دو سڑکوں کی تعمیر کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی وہ اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں کیونکہ بطور وزیر اعظم انہیں یہ استحقاق تھا کہ وہ سڑکوں کی تعمیر کا ٹھیکہ کس سرکاری ادارے کو دیتے ہیں۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جتنا ترقیاتی کام کرایا ہے اس کی مثال 65 برسوں میں نہیں ملتی، بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ذریعے 70 لاکھ خاندانوں کی کفالت کی گئی، زراعت کی ترقی کےلئے اقدامات کئے گئے اور تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ان ہی اقدامات کی بدولت لوگ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم خود چلائیں گے۔