وفاقی کابینہ کی اردن کے ساتھ مجرموں کے تبادلوں کے معاہدے کی توثیق

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان شعبہ تعلیم، ایم او یوز اور دیگر معاہدوں کی بھی منظوری

موجودہ حکومت فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو : فائل

وفاقی کابینہ نے اردن کے ساتھ مجرموں کے تبادلوں کے معاہدے کی توثیق کردی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اپریل کو اجلاس میں کیے گے فیصلوں کی اور اردن کے ساتھ مجرموں کے تبادلوں کے معاہدے کی توثیق کردی۔


کابینہ نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان شعبہ تعلیم، ایم او یوز اور دیگر معاہدوں کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورتی عمل سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
Load Next Story