بھارت قتل عام کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں دبا سکا دفتر خارجہ
بھارتی فوج نے 5 مئی سے اب تک 14 کشمیریوں کو شہید کردیا، ترجمان
دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 5 مئی سےاب تک 14 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے طاقت کے بہیمانہ استعمال سے 5 مئی سےاب تک 14 کشمیریوں کو شہید کیا اور جان بوجھ کر نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تشدد، ریپ ، پیلیٹ گنز اور ماورائے عدالت قتل کا شکار ہیں اور مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت غیر قانونی طور پر مسلسل نظر بند ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکی۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارت پروپیگنڈے سے کبھی بھی کشمیری عوام کے عزم کو کمزور اور تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ نہیں دے سکتا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے کیوں کہ مسئلہ کشمیرکاحل جنوبی ایشیا کے دیرپا امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔