آزادکشمیرکاایک کھرب سے زائدکابجٹ21 مئی کو پیش ہوگا
آئندہ بجٹ رواں سال کے مقابلے میں 10 ارب سے زائد، تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان
آزادکشمیرکی حکومت آئندہ مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیر 21 مئی کو پیش کرے گی۔
آئندہ مالی سال 2018-19 کے بجٹ کامجموعی حجم ایک کھرب 5 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے جو رواں مالی سال 2017-18 کے بجٹ کے حجم سے تقریباً 10ارب روپے زیادہ ہے۔
آزادکشمیرکے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی طرح آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں بھی 10فیصداضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی بجٹ25 ارب روپے ہو گا۔ آزاد کشمیرکے وزیرخزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی بجٹ پیش کریں گے۔