گارڈز نے ہجوم منتشرکرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی علی زیدی
ہمارے لوگ نہتے تھے، سب جانتے ہیں پہل کس طرف سے ہوئی؟ پی پی رہنما شہلا رضا
پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ میرے گارڈزکو میری حفاظت کرنے پر معطل کر کے حوالات میں ڈال دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ کیا عذیر بلوچ، صولت مرزا پی ٹی آئی کے تھے؟ پیپلز پارٹی نے مثبت تاثر دیا تاہم اگر وہ کل یا پرسوں ایسا کرتے تو شاید ہنگامی حالات نہ ہوتے، سعید غنی نے بتایا کہ وہ جلسہ منسوخ نہیں کر سکتے کیونکہ بلاول بھٹوکے گارڈز نے جلسے کی جگہ حتمی کرلی ہے۔
اگر وہ اتنے طاقتور ہیں تو ان کے وزیراعلیٰ اور حکومت کتنی طاقتور ہوگی؟ میں نے حکومت کو درخواست نہیں دی مگر مجھے 2 پولیس گارڈز دیے گئے، انھوں نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی، انھیں میری حفاظت کا فرض نبھانے پر معطل کر کے حوالات میں ڈال دیا گیا، ہماراکیمپ 3 دن سے پہلے لگا ہوا تھا، پیپلز پارٹی نے پیرکو کیمپ لگا کر بتایا کہ انھوں نے جلسے کی اجازت لی ہوئی ہے، اگر اس گراؤنڈ پر حکم امتناع تھا تو کیا ڈی سی کو پتہ نہیں تھا؟ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ لڑائی میں زیادہ نقصان ہمارا ہوا، سب کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہمارے لوگ نہتے تھے۔
سب جانتے ہیں پہل کس طرف سے ہوئی؟ کیا ہم اتنے بے وقوف ہیں اپنی خواتین کی موجودگی میں اپنے جنرل سیکریٹری کے پاؤں میں گولی ماریں، اپنے لڑکوں کے سر پھڑوا دیں، آزاد میمن کی 2 گاڑیاں جلا دیں، اپنے مخالف کے کیمپ کی آگ بجھائیں اور لڑکے بھی ہمارے زخمی ہو جائیں، ہم نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ جب پولیس کو سیاسی کر دیا جائے گا تو ایسے ہی نتائج ہوں گے، کراچی میں پرامن جلسے ہو رہے تھے مگر کسے امن یا سیاسی سرگرمیاں پسند نہیں آ رہیں، شایدکوئی چاہتا ہے کہ انتخابات ملتوی ہوں، کراچی بڑا شہر ہے، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی والے کہیں بھی جلسہ کر لیتے، پیپلز پارٹی نے پہلے بلدیہ ٹاؤن میں جلسے کا اعلان کیا تھا، بلاول نے جو اعلان آج کیا وہ پہلے کر دیتے تاکہ نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، لڑائی میں نقصان کارکنوں اور راہگیروں کا ہوا، حکومت ازالہ کرے۔