ثناء چیمہ کی موت قتل ثابت والد سمیت 3 ملزم گرفتار

پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ

پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ۔ فوٹو:فائل

GAZA CITY:
پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دباکر قتل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فرانزک لیبارٹری نے اطالوی نژاد شہری ثناء چیمہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ثناء چیمہ کے والد، بھائی اور چچا کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ثناء چیمہ ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت


گزشتہ ماہ سول جج، پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں اطالوی نژاد خاتون ثنا چیمہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پولیس نے قبر کشائی کرکے نمونے حاصل کرلیے

واضح رہے کہ گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں گزشتہ ماہ اطالوی شہریت کی حامل 26 سالہ پاکستانی لڑکی ثنا چیمہ کی موت واقع ہوگئی تھی، متوفی کے گھر والوں نے ثنا کی موت کو حادثے کا نتیجہ قرار دے کر سپرد خاک کردیا تھا۔ سوشل میڈیا اور اطالوی اخبارات میں ثنا کی موت کو حادثے کے بجائے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا گیا تھا۔
Load Next Story