حصص مارکیٹ میں زبردست خریداری 220 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس 18614 پر پہنچ گیا، 66 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 39 ارب روپے بڑھ گیا۔

انڈیکس 18614 پر پہنچ گیا، 66 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 39 ارب روپے بڑھ گیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی غالب آگئی جس سے انڈیکس کی 3 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کی غرض سے پاور سیکٹر کو اضافی گیس فراہم کرنے کی حکمت عملی اور آئی ایم ایف سے پاکستانی حکام کی مذاکرات سے وابستہ مثبت امیدوں کے باعث سرمایہ کاروں نے سیمنٹ، فرٹیلائزر، ٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری سرگرمیوں کو ترجیح دی جس سے مارکیٹ کا مورال بلندی کی جانب گامزن رہا۔




تیزی کے باعث66.27 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 39 ارب25 کروڑ25 لاکھ32 ہزار394 روپے کا اضافہ ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 220.24 پوائنٹس کے اضافے سے18614.36 ہوگیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 15.46 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 14 کروڑ74 لاکھ40 ہزار 860 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار344 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں228 کے بھاؤ میں اضافہ، 100 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story