ضلع بدین پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

عوام کیلیے ہماری قربانیوں کی مثال نہیں ملتی،ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،کارنر میٹنگ سے خطاب

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ انھوں نے مختلف دیہات میں850خاندانوں کو بجلی مہیا کی اور500سے زیادہ دیہات میں گیس کی فراہمی منظور کروائی. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی اسپیکر اور امیدوار برائے این اے225ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہم نے ضلع بدین کے عوام کے لیے اتنی قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی ، یہ ضلع پی پی پی کا قلعہ ہے دوبارہ اقتدار میں آکربدین کو سرسبز وشادات بنائیں گے۔

پی پی حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں یہاں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ انھوں نے مختلف دیہات میں850خاندانوں کو بجلی مہیا کی اور500سے زیادہ دیہات میں گیس کی فراہمی منظور کروائی اور پختہ سڑکیں تعمیر کروائی ہیں۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوٹھ حاجی محمد پیرل بلیدی میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا ،پی ایس57سے امیدوار حسنین مرزا اور احسن قادر بلیدی،اسد علی بلیدی،محمد عمران بلیدی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔کارنر میٹنگ میں مختلف برادریوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Load Next Story