زرعی زمین پر 2 گروہوں میں جھگڑا 2 افراد زخمی
واقعے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ، 15افراد کے خلاف مقدمہ درج
قاضی احمد کے نواحی گائوں میں زرعی زمین کے تنازعے پر 2 برادریوں میں جھگڑا، لاٹھیاں اورکلہاڑیاں لگنے سے 2افراد زخمی۔
تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے قریب واقع گائوں علی مراد چانڈیو میں زرعی زمین کے تنازعے پر زرداری برادری کے افراد نے چانڈیو برادری کے افراد پر حملہ کر کے لاٹھیاں اورکلہاڑیوں کے وار کر کے 2 افراد حافظ کریم بخش چانڈیو اور مولوی عبدالقدیر چانڈیو کو شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں کو قاضی احمد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
محراب راہو تھانے پر مولابخش زرداری،علی نواز زرداری، شاہنواز زرداری،اللہ بخش زرداری سمیت 15افراد کے خلاف حملے اور زرعی زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ حملے میں جمعیت علمائے اسلام تعلقہ قاضی احمد کے امیر حافظ محمد حیات چانڈیو کے کزن بھی زخمی ہوگئے جس پر جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالرحمن راہو،مولوی البچایو کلہوڑ اور حافظ محمد حیات چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔