ٹینس فوگنینی نے بریڈچ کو پچھاڑ دیامرے بھی ناکام

جو ولفریڈ سونگا نے جرگن میلزر کو زیر کرکے فائنل 8 میں رسائی حاصل کرلی

جو ولفریڈ سونگا نے جرگن میلزر کو زیر کرکے فائنل 8 میں رسائی حاصل کرلی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI:
مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے تھرڈ راؤنڈ میں دو بڑے اپ سیٹ دیکھنے کو ملے ،اٹلی کے 32 ویں رینکڈ فابیو فوگنینی نے جمہوریہ چیک کے فورتھ سیڈ ٹوماس بریڈچ کو 6-4,6-2 سے پچھاڑ دیا۔

گذشتہ سال کے سیمی فائنلسٹ اور پچھلے راؤنڈ میں اسپین کے مارسل گرینولرز پر قابو پانے والے بریڈچ کو سیزن کے پہلے بڑے کلے کورٹ ایونٹ میں ایک مرتبہ پھر اپنی سروس میں جدوجہد کرنا پڑی، جمہوریہ چیک کے پلیئر کی سروس چار مرتبہ بریک ہوئی، فوگینی نے انھیں یہاں 2009 میں بھی شکست سے دوچار کیا تھا، فاتح پلیئر کاکوارٹر فائنلز میں فرانس کے7 سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ یا میرن کلک سے سامنا ہوگا۔ ادھر فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے دن کا آغاز آسٹریا کے جرگن میلزر کو 6-3, 6-0 سے زیر کرکے کیا، سونگا اب فائنل 8 میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسیلاس وارونکا سے ہوگا۔




انھوں نے عالمی نمبر دو اینڈی مرے کو6-2،6-1سے شکست دی۔ 2005 سے سینٹر کورٹ پر کھیلنے والے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے جرمنی کے فلپ کوہل شریبر کو 6-2,6-4 سے شکست دے دی،اسپین کے عالمی نمبر پانچ نے سیزن کے پہلے کلے کورٹ ایونٹ میں مسلسل 44 واں مقابلہ جیتا، نڈال کوارٹر فائنل میں بلغاریہ کے 34 رینکڈ گریگور دمتروو کے مقابل ہیں۔ مونٹی کارلو مین ڈرا میں ڈیبیو کرنے والے 21 سالہ دمتروو نے جرمنی کے فلوریان میئر کو 6-2, 6-4 سے مات دی تھی۔ ٹخنے کی چوٹ کے باوجود کھیل میں شریک عالی نمبر ایک نووک جوکووک کا مقابلہ ارجنٹائن کے جوان موناکو سے ہونا ہے۔
Load Next Story