کابل میں پولیس اسٹیشنوں پر خودکش حملے 5 اہلکار ہلاک
پہلے خودکش حملہ آور وں نے خود کو اڑایا جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی،افغان میڈیا
افغانستان کے دارالحکومت میں دو پولیس اسٹیشنوں پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں خودکش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا،منظم منصوبہ بندی کے تحت دو مختلف پولیس اسٹیشنز پر پہلے خودکش حملہ آور وں نے خود کو اڑایا جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکارہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور بھی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں ووٹر رجسٹریشن مرکز پر خودکش حملے میں 52 افراد ہلاک
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم جیسے جیسے پارلیمانی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے افغانستان میں حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔