عرب امارات میں القاعدہ کا خفیہ سیل بے نقاب7 گرفتار

دہشتگرد بھرتی کیے جارہے تھے، مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، حکام

دہشتگرد بھرتی کیے جارہے تھے، مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، حکام فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی حکام نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سیل پر چھاپہ مارا اور 7 عرب ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ خفیہ سیل کے ارکان متحدہ عرب امارات کی تنصیبات، مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اس مقصد کیلیے مختلف لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا تھا۔ القاعدہ کے سیل کے ارکان تنظیم کو مالی اور لاجسٹک تعاون فراہم کرنے کے پابند تھے۔




تاکہ دہشت گرد تنظیم اپنی سرگرمیوں کا جال دوسرے ملکوں تک پھیلا سکے۔گروپ خطے کے دوسرے ممالک میں بھی حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔
Load Next Story