ایبٹ آباد میں مسافر بس پر ٹرک الٹنے سے 10 افراد جاں بحق

مسافر ویگن پر گرنے والے ٹرک پر چالیس ٹن گندم لدی ہوئی تھی ،پولیس

مسافر ویگن پر گرنے والے ٹرک میں چالیس ٹن گندم لدی ہوئی تھی ،پولیس۔فوٹو: فائل

KARACHI:
راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس پر ٹرک گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے راستے راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، راستے میں گندم کی بوریوں سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہوکر اپنے برابر سے گزرنے والی مسافر بس پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی مسافروں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال منتقل کیے گے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر ویگن پر گرنے والے ٹرک میں 40 ٹن گندم لدی ہوئی تھی حادثے کا شکار ہونے والی ویگن راولپنڈی سے مانسہرہ جارہی تھی۔
Load Next Story