امیدواروں کی سیکیورٹی کیلیے کردار ادا کریں صدر کا فخر الدین کو فون
نگراںوزرائے اعلیٰ کو تشددکے واقعات کی روک تھام کیلیے بھرپور اقدامات کی ہدایت کی جائے،صدرکی چیف الیکشن کمشنرسے گفتگو
صدر آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اورانتخابی امیدواروں پر ہونے والے حملوں پر تشویش اوران کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم سے کہاہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور نگراں وزارئے اعلیٰ کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بتایا کہ صدر آصف زرداری نے چیف الیکشن کمشنر سے فون پر رابطہ کیا ہے اور تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور نگراں وزرائے اعلیٰ کو کہیں کہ مستقبل میں مزیدکوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ چیف الیکشن کمشنرنے صدر کو کہاکہ کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے رابطے کیلیے خطوط لکھے ہیں اور امیدواروں اورسیاسی جماعتوں کے قائدین کوسیکیورٹی کی فراہمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایوان صدر کے ذرائع کے مطاق صدرزرداری نے کہاانتخابی عمل،مہم اور انتخابات کے حوالے سے تمام جماعتوں اور امیدواروں کو مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنگراں حکومت کو اس حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ ثناء نیوزکے مطابق ایوان صدرمیں صدر زرداری کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہواجس میں نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسو نے بھی شرکت کی، نگران وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے اجلاس کوسیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈاتھا کہ کسی طرح الیکشن کے دوران امیدواروں مکمل سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صدرزرداری نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانا اور تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی موقع دینانگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔ صدر نے ہدایت کی ہے کہ جامع سیکیورٹی پلان بنا کر امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلٰی بلوچستان غوث بخش باروزئی سے ملاقات میں صدر زرداری نے ہدایت کی کہ وہ صوبہ میں آزادانہ،منصفانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلیے ہرممکنہ اقدامات کریں۔ انھوں نے کہا زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی کیلیے بھی تمام اقدامات کئے جائیں اور زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔