پاکستان واپسی کے بعد مشرف کیلیے بدترین دن لگتاہے فوج پہلی مرتبہ شاید کوئی پوزیشن نہ لے

مشرف کوآگاہ کیاگیا تھاکہ ان کی واپسی سے فوج کوشرمندگی کا سامناکرناپڑسکتاہے کہ وہ تنازعات کامرکزبن جائیں گے

مشرف کوآگاہ کیاگیا تھاکہ ان کی واپسی سے فوج کوشرمندگی کا سامناکرناپڑسکتاہے کہ وہ تنازعات کامرکزبن جائیں گے. فوٹو اے ایف پی

اپنی آمدسے ایک ماہ قبل سابق جنرل پرویزمشرف کوفوج کی طرف سے دبئی میں پیغام بھجوایاگیاکہ وہ واپس نہ آئیں، انھوں نے مشورے کویہ سوچ کرنظراندازکیاکہ جس ادارے کوتمام زندگی دی، وہ اس کی حفاظت کریگا اوراب ایسا لگتاہے فوج پہلی مرتبہ اس کیس میں شایدکوئی پوزیشن نہ لے۔

پاکستان واپسی کے بعدیہ مشرف کاغالباًبدترین دن تھا۔صبح ججوں کی حراست کے مقدمے میں ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق نہ ہوئی ۔سہ پہرکوسپریم کورٹ کی طرف سے لال مسجدرپورٹ شائع کرنے ، پھرتمام فارم ہاؤسزکی زرعی حیثیت بحال کرنے کافیصلہ آیا، اس میں مشرف کابھی فارم ہاؤس شامل بتایا جاتا ہے۔فوجی ذرائع نے تصدیق کی مشرف کی واپسی سے پہلے انھیں سنگین نتائج سے خبردارکیاگیاکہ ان کی زندگی کوبھی خطرہ ہوسکتاہے۔انھیں بتایاگیاکہ کون کون انھیں نشانہ بناسکتا ہے۔


مشرف کوآگاہ کیاگیا تھاکہ ان کی واپسی سے فوج کوشرمندگی کا سامناکرناپڑسکتاہے کہ وہ تنازعات کامرکزبن جائیں گے ،جس کے بعدان پراورفوج پربھی انگلیاں اٹھیں گی۔تمام ترناموافق حالات کے باوجودپرویزمشرف نے واپسی کافیصلہ کیا،جس سے فوج میں اچھا تاثر نہیں پڑا۔ جمعرات کوجو ہوا وہ بنظیر تھا اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ،جب ایک جج نے سابق آرمی چیف کی ضمانت مستردکرکے گرفتاری کا حکم دیا۔

مشرف کے علاوہ سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ اورسابق آئی ایس آئی چیف جنرل(ر) اسددرانی کیخلاف کارروائی کاحکم دیا تاہم پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایسا نہیں کیاجس کی وجہ صدرآصف زرداری اورسابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف ہی جانتے ہیں۔ پرویز مشرف کی قسمت کافیصلہ کیاہوتاہے؟اس کی پیش گوئی مشکل ہے تاہم انھیں یقینی طورپرشدیدذلت ورسوائی کاسامناکرناپڑیگا۔ ان کی گرفتاری کی صورت میں صہبامشرف اے پی ایم ایل کی قیادت سنبھال سکتی ہیں جس طرح بیگم کلثوم نوازشرف نے اپنے میاں کوجیل پرکیاتھا۔تاہم سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیااسٹیبلشمنٹ پہلی مرتبہ خاموش رہے گی یاکوئی کرداراداکریگی؟۔

Recommended Stories

Load Next Story