سندھ بجٹ کراچی کی 17 میگا اسکیموں کیلیے 7ارب 30کروڑ 23لاکھ روپے مختص
بجٹ میں گریٹر کراچی سیوریج پلان (ایس تھری) منصوبے کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
سندھ کے بجٹ میں کراچی کی 17 میگا ترقیاتی اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر7ارب 30کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سندھ کے بجٹ میں کراچی کی میگا ترقیاتی کے تحت سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے سندھ کے بجٹ میں 21کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 4کروڑ روپے منصوبہ کے پی سی ٹو کی تیاری ، 17کروڑ روپے باؤنڈری وال اور حفاظتی باڑھ کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے، بجٹ میں گریٹر کراچی سیوریج پلان (ایس تھری) منصوبے کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور کے لیے بھی بجٹ میں 4ارب 26کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانچ کمبائن ایفولوینٹ ٹریٹمٹ پلانٹس کی تعمیر کے لیے بجٹ میں 2 ارب روپے کی رقوم مختص کی گئی ہیں ۔
کراچی میں اینٹی گریٹڈ انٹیلی جینس ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں،کراچی کے اورنج لائن بس منصوبہ کے لیے آئندہ بجٹ میں ایک ارب 13کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ (بی آر ٹی ایس ریڈ لائن) کے لیے 14 کروڑ 59 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ، کراچی چڑیا گھر کی بہتری اور بحالی کے لیے بجٹ میں 23 کروڑ 48 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔